Saturday, May 11, 2024

وزیر اعظم آج وزیر اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ سے ملاقات کریں گے

وزیر اعظم آج وزیر اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ سے ملاقات کریں گے
November 20, 2017

کراچی (92 نیوز) وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی آج کراچی میں مصروف دن گزاریں گے۔ وزیر اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ ان سے ملاقات کریں گے جس میں مردم شماری کے حوالے سے بات چیت ہو گی۔ ملاقات میں وفاق کو سندھ کے تخفظات سے آگاہ کیا جائے گا اور کراچی سرکلر ریلوے اور وفاق کی جانب سے ترقیاتی منصوبوں کے فنڈز کے اجرا میں تاخیر کا معاملہ بھی زیر بحث آئے گا۔
وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی پورٹ قاسم پر دو منصوبوں کا افتتاح بھی کریں گے۔ اس موقع پر وہ خطاب بھی کریں گے۔
وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی ان دنوں شہر قائد میں ہیں۔ انہوں نے گزشتہ روز گورنر سندھ محمد زبیر سے بھی ملاقات کی۔