وزیر اعظم عمران خان ایک روزہ دورے پر قطر روانہ
اسلام آباد ( 92 نیوز) وزیر اعظم عمران خان ایک روزہ دورے پر قطر روانہ ہو گئے ، وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی اور معاون خصوصی زلفی بخاری بھی ساتھ موجود ہیں ۔
وزیر اعظم عمران خان امیر قطر شیخ تمیم بن حماد الثانی سے ملاقات کریں گے،باہمی تعلقات اور افغان امن عمل سمیت علاقائی صورتحال پر تبادلہ خیال ہوگا۔