Friday, May 17, 2024

وزیر اعظم آج فیصل آباد کا دورہ کریں گے

وزیر اعظم آج فیصل آباد کا دورہ کریں گے
January 3, 2020
 اسلام آباد (92 نیوز) وزیر اعظم عمران خان آج فیصل آباد کا دورہ کریں گے۔ عمران خان ساہیانوالہ میں علامہ اقبال انڈسٹریل اسٹیٹ کا افتتاح کریں گے۔ 3ہزار 300 ایکڑ پر مشتمل علامہ اقبال انڈسٹریل سٹی میں 800 ارب روپے کی سرمایہ کاری متوقع ہے۔جنرل بس اسٹینڈ سے ملحقہ جدید ترین شیلٹر ہوم کا افتتاح بھی ہو گا۔ مدینہ فاؤنڈیشن کی جانب سے بنائی گئی پناہ گاہ میں 350 افراد کے ٹھہرنے کی گنجائش ہے۔ وزیر اعلیٰ پنجاب عثمان بزدار، صوبائی وزیر میاں اسلم اقبال اور جہانگیرترین بھی ہمراہ ہوں گے۔