Wednesday, May 15, 2024

وزیر اعظم آج فیصل آباد کا دورہ کریں گے

وزیر اعظم آج فیصل آباد کا دورہ کریں گے
November 18, 2020

اسلام آباد(92 نیوز) وزیر اعظم عمران خان آج فیصل آباد کا دورہ کریں گے ، وہ مختلف ترقیاتی منصوبوں کا افتتاح ، صنعتکاروں اور ایکسپورٹرز سے ملاقات بھی کریں گے ۔

فیصل آباد میں وزیر اعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار وزیر اعظم عمران خان کا استقبال کریں گے ، ذرائع کے مطابق وزیر اعظم کے دورے میں مختلف منصوبوں کا سنگ بنیاد رکھا جائے گا۔

وزیر اعظم عمران خان رحمت اللعالمین ﷺ کانفرنس سے خطاب بھی کریں گے ۔