Thursday, May 9, 2024

وزیر اعظم آج سندھ کا دورہ اور چار سو چھیالیس ارب کے نئے ترقیاتی پیکیج کا اعلان کریں گے

وزیر اعظم آج سندھ کا دورہ اور چار سو چھیالیس ارب کے نئے ترقیاتی پیکیج کا اعلان کریں گے
April 16, 2021

اسلام آباد (92 نیوز) وزیر اعظم عمران خان آج سندھ کا دورہ اور چار سو چھیالیس ارب کے نئے ترقیاتی پیکیج کا اعلان کریں گے۔

وزیر اعظم پاکستان عمران خان ایک روزہ دورہ  سندھ  پر آج سکھر  پہنچیں گے۔ اسلام آباد میں پہلے سے ہی موجود   گورنر سندھ عمران اسماعیل بھی  وزیر اعظم   کے ہمراہ  آئینگے۔

وزیراعظم عمران خان سکھر میں کامیاب نوجوان پروگرام کا افتتاح  اور سندھ کے مختلف شہروں  کیلئے خصوصی  پیکجز کا اعلان کریں گے جبکہ پی ٹی آئی اور جی ڈی اے رہنماؤں سے بھی اہم  ملاقاتیں شیڈول کا حصہ ہیں۔

وزیراعظم جمعہ کی دوپہر سکھر سے  کراچی  آئیں گے  جہاں وہ شوکت خانم  کینسر  اسپتال کی فنڈ ریزنگ کیلئے ‏افطارڈنر میں شرکت کریں گے  اور  گورنر ہاؤس میں مختصر قیام کے بعد اسلام آباد روانہ ہو جائیں گے۔