Thursday, May 9, 2024

وزیر اعظم آج سعودی عرب کا دورہ کریں گے

وزیر اعظم آج سعودی عرب کا دورہ کریں گے
October 15, 2019
اسلام آباد ( 92 نیوز) خطے میں امن کا مشن لئے وزیر اعظم عمران خان آج سعودی عرب کا دورہ کریں گے ، وزیر اعظم نے رو  روز قبل ایران کا دورہ کیا تھا۔ وزیراعظم عمران خان کا امن فارمولا کام کر رہا ہے ، سعودی عرب سے بات چیت کیلئے سہولت کاری کی پیش کش کو ایران مان گیا، ذرائع کے مطابق ایران نے وزیراعظم سے کہا وہ اسلام آباد میں بیٹھ کر سعودی عرب سے مذاکرات پر تیار ہے۔ عمران خان نے خطے میں امن کی آدھی سیڑھی عبور کرلی، دوسرے مرحلے میں آج سعودی عرب جائیں گے جہاں سعودی حکام کو بھی ایران کے ساتھ اسلام آباد میں مذاکرات کی پیشکش کریں گے،ایرانی قیادت کی تجاویز سے بھی آگاہ کریں گے۔ سعودی عرب اور ایران کی رضامندی کے بعد مذاکرات کی تاریخ اور ایجنڈا طے کیا جائے گا، پاکستان، سعودی عرب اور ایران کی خارجہ وزارتیں مشاورت سے امور طے کریں گی۔ وزیراعظم عمران خان آج ہی سعودی عرب سے وطن واپس بھی آجائیں گے جبکہ22 اکتوبر کو دوبارہ سعودی عرب جائیں گے اور رياض میں بین الاقوامی سرمایہ کاری کانفرنس میں شرکت کريں گے۔