Saturday, April 27, 2024

وزیر اعظم آج دیامر بھاشا ڈیم کے تعمیراتی مقام کا دورہ کریں گے

وزیر اعظم آج دیامر بھاشا ڈیم کے تعمیراتی مقام کا دورہ کریں گے
July 15, 2020

اسلام آباد ( 92 نیوز) وزیر اعظم عمران خان نے پن بجلی کے بڑے منصوبے دیا مر بھاشا ڈیم کی تعمیر کا جائزہ لینے کا فیصلہ کیا ہے  جس کے لئے وزیر اعظم آج  دیامربھاشا ڈیم کے تعمیراتی مقام کا دورہ کریں گے۔

وزیراعظم ڈیم کے تعمیراتی کام کی رفتار اورمعیار کا جائزہ لیں گے۔وزیر اعظم کے ہمراہ وفاقی وزرا اور چئیرمین واپڈا دیامر بھاشا ڈیم مزمل حسین بھی ہوں گے ۔

ذرائع کے مطابق  وزیر اعظم اپنے دورہ گلگت بلتستان کے موقع پر اہم اعلانات کریں گے،دوسری جانب وزیر اعظم کی  آمد کے سلسلے میں تمام تیاریاں مکمل کر لی گئیں ۔ گورنر گلگت بلتستان راجہ جلال حسین اور نگراں وزیر اعلی گلگت بلتستان وزیر اعظم کا استقبال کریں گے۔