Friday, May 17, 2024

وزیر اعظم آج خواجہ سراؤں میں صحت کارڈز تقسیم کریں گے

وزیر اعظم آج خواجہ سراؤں میں صحت کارڈز تقسیم کریں گے
December 30, 2019
اسلام آباد ( 92 نیوز)  وزیر اعظم عمران خان آج خواجہ سراؤں میں صحت کارڈز تقسیم کریں گے ،  صحت کارڈز تقسیم کی تقریب آج شام وزیراعظم ہاؤس میں ہوگی۔ وزیراعظم عمران خان آج خواجہ سراؤں کے حوالے سے ہونے والی تقریب سے بھی  خطاب  کریں گے، صحت کارڈز کی تقریب آج شام وزیراعظم ہاؤس میں ہوگی۔ ترجمان کے مطابق ملک بھر کے 300 سے زائد سرکاری و نجی اسپتالوں میں مفت علاج ہوسکے گا۔گردوں کا ڈائیلاسز، دل کی بیماریوں سمیت مریضوں کی سرجری بھی ممکن ہوسکے گی۔