Wednesday, April 24, 2024

وزیر اعظم آج ایک روزہ دورے پر کراچی پہنچیں گے

وزیر اعظم آج ایک روزہ دورے پر کراچی پہنچیں گے
June 29, 2015
کراچی(92نیوز)وزيراعظم نواز شريف آج ايک روزہ دورے پر كراچی  پہنچيں  گے جہاں وہ گرمی سے ہونے والی ہلاکتوں کے بعد پیدا ہونے والی صورت حال سے متعلق اہم اجلاس کی صدارت کریں گے۔ تفصیلات کے مطابق وزيراعظم  کی زیر صدارت  وزيراعلیٰ ہاؤس  ميں  ہيٹ اسٹروک سے  ہونے والی ہلاكتوں  اور صورتحال پر قابو پانے كے لئے حكومتی اقدامات  سے متعلق اجلاس ہوگا۔ وزيراعلیٰ سندھ كی جانب سے وزيراعظم كے سامنے كراچی ميں  بجلی كی لوڈشيڈنگ اور كے اليكٹرک كی كاركردگی كا معاملہ اٹھايا جائے گا۔ ذرائع كا كہنا ہے كہ وزيراعظم كا جناح اسپتال كا دورہ بھی متوقع ہے۔