Sunday, May 12, 2024

وزیر اعظم آج اتحادی جماعتوں کے ارکان کے اعزاز میں دعوت کا اہتمام کرینگے

وزیر اعظم آج اتحادی جماعتوں کے ارکان کے اعزاز میں دعوت کا اہتمام کرینگے
November 5, 2020

اسلام آباد(92 نیوز) وزیر اعظم عمران خان  آج اتحادی جماعتوں کے ارکان کے اعزاز میں دعوت کا اہتمام کریں گے،  سیاسی صورتحال پر غور کیا جائے گا۔

وزیر اعظم  ہاؤس میں ظہرانے کے دعوت نامے ارسال کر دیے ، اسپیکر پنجاب اسمبلی پرویز الہٰی کی ظہرانے میں شرکت کا امکان بھی ہے جب کہ شیخ رشید، امین الحق، فہمیدہ مرزا اور زبیدہ جلال کی شرکت  بھی متوقع ہے ۔

ظہرانے میں  اپوزیشن کی تحریک سے نمٹنے پر مشاورت بھی ہوگی۔