Friday, May 10, 2024

وزیر اعظم کا آزاد کشمیر کے متاثرہ علاقوں کا دورہ،زخمیوں کی عیادت کی ‏

وزیر اعظم کا آزاد کشمیر کے متاثرہ علاقوں کا دورہ،زخمیوں کی عیادت کی ‏
January 15, 2020
اسلام آباد (92 نیوز ) وزیر اعظم عمران خان  مظفر آباد  پہنچے اور  متاثرہ علاقوں کا دورہ  کیا وزیر اعظم کولینڈسلائیڈنگ سے ہونےوالے نقصانات پر بریفنگ دی گئی ، عمران خان نے سی ایم ایچ جاکر زخمیوں کی عیادت بھی کی۔ وزیراعظم عمران خان مظفر آباد پہنچے اور متاثرہ علاقوں کا دورہ کیا، چیف سیکرٹری آزاد کشمیر نے  وزیراعظم کو برفباری سے ہونیوالے نقصان پر بریفنگ دی ، وزیراعظم کو امدادی کاموں اور ریلیف کی سرگرمیوں پر بھی بریفنگ دی گئی، وزیراعظم عمران خان نے  سی ایم ایچ مظفر آباد کا بھی دورہ کیا۔ دوسری جانب مظفرآباد آزاد کشمیر کے شمالی اضلاع میں موسم ابر آلود  ہے ،  وادی نیلم وادی گریس میں  سردی کی شدت برقرار ہے جب کہ   برف میں دبے لاپتہ افراد کی تلاش کا کام دوبارہ جاری ہے ۔ مظفرآباد آزاد کشمیر حکومت نے فوجی ہیلی کاپٹرز کے ذریعے امداد  اور کفن دفن کے لئے سامان متاثر علاقے میں پہنچا دئیے۔