Saturday, April 20, 2024

وزیر اعظم 18 اگست کو قوم سے خطاب کریں گے

وزیر اعظم 18 اگست کو قوم سے خطاب کریں گے
August 4, 2019
 اسلام آباد (92 نیوز) وزیر اعظم عمران خان 18 اگست کو قوم سے خطاب کریں گے۔ وزیر اعظم حکومتی کارکردگی سے قوم کو آگاہ کریں گے۔ وزیر اعظم عمران خان کا حکومت کا ایک سال مکمل ہونے پر قوم کو حکومتی کارکردگی پر اعتماد میں لینے کا فیصلہ سامنےآ گیا۔ وزیراعظم نے کابینہ اراکین کو متعلقہ تمام وزارتوں اور ڈویژنز کی  ایک سالہ کارکردگی رپورٹ جمع کرانے کی ہدایت کر دی۔ وزیر اعظم کی ہدایت پر وزیر اعظم آفس نے وزراتوں اور محکموں کو مراسلہ جاری کر دیا جس میں  کہا گہا ہے کہ وزراتیں اور ڈویژنز اپنے پہلے سال کی پانچ بڑی کامیابیوں پر مشتعمل رپورٹ تیار کریں۔ تمام وزراء کو کہا گیا ہے کہ وہ  9 اگست تک اپنی وزارت کی کامیابیوں کی تحریری رپورٹ ارسال کر دیں۔