Friday, March 29, 2024

وزہراعظم نے کل وفاقی کابینہ کا اہم اجلاس طلب کرلیا

وزہراعظم نے کل وفاقی کابینہ کا اہم اجلاس طلب کرلیا
March 2, 2017
  اسلام آباد(92نیوز)وزیر اعظم نوازشریف نے وفاقی کابینہ کا اجلاس کل طلب کرلیا ہےملک کی سیاسی صورتحال ،فوجی عدالتوں کے معاملے پر بھی تبادلہ خیال کیا جائے گا۔ تفصیلات کےمطابق وفاقی کابینہ کا اجلاس  دہشت گردی ،آپریشن ردالفساد اور ملک کی سیکورٹی کی صورتحال پر بات ہوگی ۔ ذرائع کے مطابق وزیر داخلہ دہشت گردی کی نئی لہر کے حوالے سے اٹھائے گئے اقدامات پر کابینہ کو بریفنگ دیں گے ۔ اجلاس میں مختلف ممالک سے معاہدوں کی منظوری دی جائے گی جبکہ  کابینہ اقتصادی رابطہ کمیٹی کے فیصلے کی توثیق بھی کریں گی ۔