Sunday, September 8, 2024

'وزن کم کرنا ہے تو دہی کھائیں جناب'

'وزن کم کرنا ہے تو دہی کھائیں جناب'
January 20, 2016
مونٹریال (ویب ڈیسک) طبی ماہرین کا کہنا ہے کہ وزن میں کمی کی خواہشمند خواتین دہی کا استعمال کریں اور وزن گھٹائیں۔ تفصیلات کے مطابق کینیڈا کے طبی ماہرین نے ایک تحقیق کے حوالے سے کہا ہے کہ وہ خواتین جو اپنے بڑھتے ہوئے وزن کے حوالے سے فکرمند ہوتی ہیں اور دبلا ہونے کے لئے ہر جتن کرتی ہیں انہیں چاہیے کہ اپنی خوراک میں دہی استعمال کریں کیونکہ دہی وزن میں کمی کیلئے معاون ثابت ہو سکتا ہے۔ تحقیق میں یہ بات بھی سامنے آئی ہے کہ دہی میں شامل بیکٹیریا پروبائیوٹکس خواتین کے جسمانی وزن میں کمی لاتا ہے۔ موٹاپے کا شکار خواتین پر مطالعے کے دوران انہیں 24 ہفتوں تک اس بیکٹیریا سے تیار کردہ گولیاں کھلائی گئیں جس سے ان کے وزن میں اوسطاً سات اعشاریہ نو سے گیارہ اعشاریہ پانچ پونڈز تک کمی ہوئی۔ طبی ماہرین کا کہنا ہے کہ یہ بیکٹیریا ہمارے معدے میں موجود بیکٹیریاز پر اثرانداز ہوتا ہے جس سے میٹابولزم اور نظام ہضم بہتر ہوتا ہے اور وزن بڑھنے کا امکان کم ہوجاتا ہے۔