Monday, September 16, 2024

وزراء کو اپنے محکموں سے متعلق جواب دینا چاہیے:خواجہ سعد رفیق

وزراء کو اپنے محکموں سے متعلق جواب دینا چاہیے:خواجہ سعد رفیق
April 15, 2017
لاہور(92نیوز)وفاقی وزیرریلوے خواجہ سعد رفیق کا کہناہے کہ بعض محکمےغفلت سے کام لے رہے ہیں وزرا کو اپنے محکموں سے متعلق جواب دینا چاہیے،رضا ربانی اچھے انسان ہیں انھیں جلد منا لیں گے۔ تفصیلات کےمطابق لاہور میں جعفر ایکسپریس   کو لاہور سے روانہ کرنے کے موقع پر خطاب کرتے ہوئے وزیرریلوے خواجہ سعد رفیق کا کہنا تھا کہ  سوالات کے جواب دینا وزرا کا کام اور ذمہ داری ہے ،چیئرمین سینیٹ کو جلد  منا لیں گے۔ خواجہ سعد رفیق نے مزید کہا کہ جعفر ایکسپریس چاروں صوبوں سے ہوکر گزرے گی امید ہے اس ٹرین کے چلنے سے خیبر پختونخوا حکومت ان کی تعریف کرے گی ۔ وفاقی وزیر اس موقع پر سابق صدر کا ذکر کرنا نہ بھولے اور کہا کہ آصف زردری کے دور میں ریلوے آخری سانسیں لے رہا تھا  ہماری انتھک کوششوں سے امید ہے کہ آئندہ چند سال میں پاکستان ریلوے کا شمار خطہ کی بہترین ریل سروس میں ہو گا ۔