Wednesday, May 15, 2024

وزرا کو جھوٹ بولتے ہوئے شرم آنی چاہئے، امتیاز شیخ

وزرا کو جھوٹ بولتے ہوئے شرم آنی چاہئے، امتیاز شیخ
October 13, 2021 ویب ڈیسک

اسلام آباد (92 نیوز) وزیر توانائی سندھ امتیاز شیخ کا کہنا ہے وزرا کو جھوٹ بولتے ہوئے شرم آنی چاہئے۔

 کراچی میں پریس کانفرنس کے دوران امتیاز شیخ نے کہا ملک کے ادارے تباہ اور معیشت بیٹھ گئی۔ اگر سنبھال نہیں سکتے تو عوام کی جان چھوڑ دیں۔ امتیاز شیخ نے قومی حکومت بنانے کا مطالبہ بھی کر دیا۔

امتیاز شیخ بولے سردیوں میں گیس کا شدید بحران آنے والا ہے۔ وفاقی حکومت گیس کے معاملے کو دیکھے۔ 18 گھنٹے تک بجلی کی لود شیڈنگ ہو رہی ہے۔ عوام مصیبت میں گھرے ہوئے ہیں۔

صوبائی وزیر کا کہنا تھا کہ سندھ کے ساتھ ایسا سلوک کیا جا رہا ہے کہ ہم خود کو غیرمحفوظ سمجھ رہے ہیں۔ عدالتی آپشنز موجود ہیں وقت پراستعمال کریں گے۔