Sunday, September 8, 2024

وزارتوں کے مزے لینے والے لوگ مشکل وقت میں فرار ہوگئے  : الطاف حسین

وزارتوں کے مزے لینے والے لوگ مشکل وقت میں فرار ہوگئے  : الطاف حسین
August 6, 2015
کراچی(92نیوز)متحدہ کے قائد الطاف حسین نے کہا کہ رابطہ کمیٹی لوگ چھوڑ کر چلے گئےایم کیو ایم کے رہنما اور  وزارتوں کے مزے لینے والے  وزیر ملک مشکل وقت میں فرار ہو گئے ہیں۔ تفصیلات کے مطابق ایم کیو ایم کے قائد الطاف حسین نے کارکنوں سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ رابطہ کمیٹی کے لوگ  مشکل وقت میں چھوڑ کر بھاگ گئے۔وزارتوں کے مزے لینے والے وزیر ملک چھوڑ کر باہر چلے گئے۔ ایم کیو ایم کے رہنما اور رابطہ کمیٹی کے رکن وزارتوں کے مزے لوٹ کر ملک سے فرار ہو گئے،،الطاف حسین نے کارکنوں سے سوال کیا کہ  رابطہ کمیٹی کے لوگ مجھے چھوڑ کر چلے گئے تو آپ لوگ کیا کریں  گے۔ رابطہ کمیٹی نے مجھے چھوڑ دیا تو کیا مجھے پارٹی سے علیحدہ ہو جانا چاہیے۔