Sunday, May 5, 2024

وزارت ہوا بازی نے مشتبہ لائسنس والے 262 پائلٹس کی لسٹ جاری کردی

وزارت ہوا بازی نے مشتبہ لائسنس والے 262 پائلٹس کی لسٹ جاری کردی
June 27, 2020
کراچی (92 نیوز) وزارت ہوا بازی نے مشتبہ لائسنس والے 262 پائلٹس کی لسٹ جاری کردی، پی آئی اے کے 141، ایئربلیو کے 9 اور سرین ایئر کے 10 اور دیگر ائیرلائن کے پائلٹس شامل ہیں۔ وزارت ہوابازی کی فہرست کے مطابق مشتبہ لائسنس والے 141 پائلٹس پی آئی اے میں فرائض انجام دے رہے تھے۔ فہرست میں پالپا کے سینئر عہدیداران بشمول ترجمان پالپا کیپٹن قاسم قادر بھی شامل ہیں۔ ان میں وہ سترہ ہوا باز بھی شامل ہیں، جن کی پی آئی اے نے ڈیڑھ سال قبل خود نشاندہی کی تھی۔ پنجگور حادثے میں جہاز کے کپتان یحیی سندھیلا بھی شامل جس کے بعد سے مشتبہ لائسنس کو سکینڈل سامنے آیا تھا۔ وزارت ہوا بازی ، مشتبہ لائسنس ، 262 پائلٹس ، لسٹ جاری ، کراچی ، 92 نیوز ایئربلو میں نو اور سرین ایئرلائن میں دس پائلٹس جہاز اڑا رہے تھے، جبکہ باقی مشتبہ لائسنسں والےپائلٹس دیگر ایئرلائنز میں موجود ہیں۔ تمام ائیرلائن کے اوسطا ایک تہائی ہواباز مشتبہ لائسنس کے حامل ہیں۔ پی آئی اے نے فی الفور تمام 141 پائلٹس کو گراونڈ کردیا ہے۔ سی ای او پی آئی اے ائیر مارشل ارشد ملک نے وزارت ہوابازی کو آگاہ بھی کردیا۔