Thursday, May 2, 2024

وزارت پوسٹل سروسز نے کراچی تا مری ریسٹ ہاؤس کھول دیے ‏

وزارت پوسٹل سروسز نے کراچی تا مری ریسٹ ہاؤس کھول دیے ‏
May 18, 2019
اسلام آباد ( 92 نیوز)وزارت پوسٹل سروسز نے کراچی تا مری ریسٹ ہاؤس کھول دیے ۔کم کرائے پرخوبصورت ریسٹ ہائوسز میں  سیاحوں کے ساتھ مسافربھی ٹھہر سکیں گے، حکومت نے سیاحت کے فروغ کےلیے بڑا قدم اٹھا لیا۔ مہنگے نجی ہوٹلوں سے جان چھڑائیں ، کم کرائے پردلکش سرکاری ریسٹ ہائوسزمیں ٹھہریں ۔ وزارت پوسٹل سروسز  نے ملک بھر میں سرکاری ریسٹ ہاؤسز کو کھول دیا ، جہاں مسافر بھی کم کرایہ دے کر ٹھہرسکیں گے۔ وفاقی وزیرمراد سعید کی ہدایت پرمری، ایوبیہ، گلیات، سوات، گلگت اور مظفر آباد کی حسین وادیوں میں قائم ریسٹ ہاوسزسیاحوں کے منتظر ہیں۔ لاہور، کراچی، پشاور اور کوئٹہ میں بھی سرکاری قیام گاہوں کی تزئین و آرائش مکمل کرلی گئی۔ سیاح ان ریسٹ ہائوسز میں کم سے کم 1200 اور زیادہ سے زیادہ 3000 روپے میں قیام کرسکتے ہیں۔ ریسٹ ہاؤسز کے مقام کی معلومات پاکستان پوسٹ کی ویب سائٹ پر بھی ڈال دی گئی ہے ، ریسٹ ہاؤسز کھولنے کا فیصلہ  ملکی وسائل کے بہتر استعمال اور عوامی سہولت کے پیش نظرکیا گیا۔ اس اقدام سے حکومتی آمدن میں اضافہ اور عوام کے اخراجات میں کمی آئے گی۔