Sunday, September 8, 2024

 وزارت پانی و بجلی نے بریک ڈاؤن کا ملبہ این ٹی ڈی سی پرگرادیا

 وزارت پانی و بجلی نے بریک ڈاؤن کا ملبہ این ٹی ڈی سی پرگرادیا
January 22, 2016
  اسلام آباد(92نیوز)وزارت پانی و بجلی نے ملک میں پہ در پہ بجلی کے بریک ڈاونز کی زمہ داری نیشنل ٹرانسمیشن اینڈ ڈسپیچ کمپنی پر ڈال دی این ٹی ڈی سی کے ایم ڈی اور بورڈ کو تحلیل کرنے کی سفارش  بھی کر دی فیصلہ وزیر اعظم کریں گے،وزارت نے اپنی نااہلی کیسے چھپائی جا رہی ہے۔ تفصیلات کیمطابق اب بھی وہی ہوا جو پیٹرول بحران کے بعد ہوا تھا پیٹرول اچانک غائب ہوا توملک بھر میں ہر مشینری جام ہوئی تو قربانی دینی پڑی سیکرٹری پیٹرولیم اور ڈی جی آئل کو انکوئری ہوئی تو وزیر پیٹرولیم بے قصور پائے گئےاب ایک ہی ہفتے میں پہ در پہ 3 دفعہ بجلی کا بریک ڈاون ہو ملک کا 80 فی صد حصہ تاریکی میں ڈوبا رہا وجوہات بھی سامنے آگئیں کہ بجلی کی پیداوا انتہائی کم ہونے کے باعث سسٹم میں چلنے کی سکت ہی نہیں تھی بجلی کی پیداوار کیوں کم تھی سالانہ نہر بندی کے لیے ارسا کی جانب سے بتائے جانے کے باوجود بجلی کے سسٹم کو متوازن بنانے کے لیے اقدامات کیوں نہ کیے گئے،ملک کے نارتھ زون میں نصب پاور پلانٹس کیوں بند پڑے ہیں  یہ سارے اقدامات کی ذمہ دار تو وزارت پانی بجلی ہی ہے لیکن پہلا بریک ڈاون ہوا تو بجائے مناسب انتظامات کرنے کے وجہ شدید دھندہ قرار دے دی گئی، حقیقت تو یہ تھی کہ بجلی کی پیداوار بہت کم تھی۔ ساوتھ زون پر لوڈ زیادہ اور نارتھ میں پیداوار نہ ہونے سے سسٹم دوبارہ بریک ہوا ہونا تو یہ چاہیے تھا کہ پالیسی میکر ذمہ داری قبول کرتے لیکن قصوروا ر ٹھہرے این ٹی ڈی سی والے وزارت پانی و بجلی نے وزیر اعظم کو سفارش کی ہے کہ این ٹی ڈی کے ایم ڈی چوہدری ارشد کی کارکردگی انتہائی مایوس کن ہے انہیں اور سارے بورڈ کو ہٹا دیا جائے فیصلہ تو وزیر اعظم نے کرنا ہے لیکن ماضی کے اقدامات کو سامنے رکھا جاے تو لگ یہی رہا ہے کہ قربانی این ٹی ڈی سی کے ذمہ داروں کو ہی دینی پڑے گی۔