Friday, May 17, 2024

وزارت موسمیاتی تبدیلی ملک بھر میں ایک لاکھ گرین ملازمتیں فراہم کرے گی

وزارت موسمیاتی تبدیلی ملک بھر میں ایک لاکھ گرین ملازمتیں فراہم کرے گی
April 1, 2021

اسلام آباد (92 نیوز) پاکستان میں ایک لاکھ گرین جابز کے وزیر اعظم کے پلان میں بڑی پیش رفت ہو گئی۔ وزارت موسمیاتی تبدیلی ملک بھر میں ایک لاکھ گرین ملازمتیں فراہم کرے گی۔

وزیر اعظم کے معاون خصوصی برائے موسمیاتی تبدیلی ملک امین اسلم سے ورلڈ بینک کے کنٹری ڈائریکٹر نے ملاقات کی جس میں وزیر اعظم پاکستان کے گرین جابز پلان پر تفصیلی مشاورت کی گئی۔ عالمی بینک نے 120 ملین ڈالر کی مالی امداد دینے کی یقین دھانی کرا دی۔

معاون خصوصی ملک امین اسلم نے کہا ملک بھر میں نوجوان اپنے اپنے علاقوں میں درخت لگا کر آمدن کمائیں گے۔ گرین جابز کرنے والا ہر نوجوان روزانہ 800 روپے سے 1 ہزار روپے اور ماہانہ 20 سے 30 ہزار روپے تک کما سکے گا۔

ملک امین اسلم کا کہنا ہے کہ وزیر اعظم عمران خان نے کورونا وباء کے دوران گرین جابز کا اعلان کیا تھا۔ حکومت نے وعدہ پورا کر دیا۔ منصوبے کے تحت ملک بھر میں کروڑوں نئے درخت لگائے جائیں گے۔