Wednesday, May 8, 2024

وزارت مواصلات کی دو سالہ کارکردگی رپورٹ جاری

وزارت مواصلات کی دو سالہ کارکردگی رپورٹ جاری
August 18, 2020

اسلام آباد ( 92 نیوز) مراد سعید نے  وزارت مواصلات کی دو سالہ کارکردگی رپورٹ جاری کر دی ۔ رپورٹ میں کہا گیا کہ وزیراعظم عمران خان نے حکومت سنبھالتے ہی سادگی مہم کا آغاز کیا، این ایچ اے نے  سادگی مہم میں 750 ملین بچا لئے ۔

وزارت مواصلات کی دو سالہ کارکردگی رپورٹ کے مطابق  نیشنل ہائی وے  اتھارٹی نے پہلے 100 دن میں وزیراعظم سادگی مہم میں 219 گاڑیاں بھی نیلام کیں ، سال 2016-18 کے مقابلے میں 2018-20 میں 48 فیصد زیادہ سڑکوں کی ایزیکیوشن ہوئی، این ایچ اے نے ن لیگ کے دو سالوں کے مقابلے میں اپنے پہلے دو سالوں میں ریوینو میں 50 ارب کا اضافہ کیا ۔

وزارت مواصلات کی رپورٹ کے مطابق عمران خان نے احتساب کا آغاز کیا تو این ایچ اے نے بھی 12 ارب 56 کروڑ 79 لاکھ کی ریکوری کی ، عمران خان نے عوامی خزانے پر بوجھ کم کرنے کیلے پبلک پرائیوٹ پارٹنرشپ کے منصوبوں کا اعلان کیا تو این ایچ اے نے 8 ایسے منصوبوں کی لسٹ جاری کر دی ۔

رپورٹ میں کہا گیا کہ عمران خان نے شفافیت کا آغاز کیا تو این ایچ اے نے جی آئی ایس میلنگ، ای بیلینگ اور ای پروکیورمینٹ کا آغاز کیا۔