Thursday, March 28, 2024

وزارت مواصلات کا ایکسل لوڈ قانون پر عملدرآمد ملتوی کرنے کا حکم کالعدم قرار

وزارت مواصلات کا ایکسل لوڈ قانون پر عملدرآمد ملتوی کرنے کا حکم کالعدم قرار
January 29, 2020
 اسلام آباد (92 نیوز) اسلام آباد ہائیکورٹ نے وزارت مواصلات کا ایکسل لوڈ قانون پر عملدرآمد ملتوی کرنے کا حکم کالعدم قرار دے دیا۔ اسلام آباد ہائی کورٹ کے جسٹس میاں گل حسن اورنگزیب کا مفاد عامہ کے کیس میں بڑا فیصلہ آ گیا۔ وزارت مواصلات کا ایکسل لوڈ قانون پر عمل درآمد ملتوی کرنے کا حکم کالعدم قرار، ایم نائن موٹروے پر ایکسل لوڈ پر عمل درآمد روکنے کا حکم بھی کالعدم قرار دے دیا۔ اسلام آباد ہائیکورٹ کے جسٹس میاں گل حسن اورنگزیب نے فیصلہ سناتے ہوئے حکم دیا کہ نیشنل ہائی وے سیفٹی آرڈیننس 2000 کے اندر درج ایکسل لوڈ پر مکمل عمل درآمد کیا جائے جبکہ نیشنل ہائی وے اور موٹروے پر ایکسل لوڈ لمٹ سے زائد گاڑیوں کے خلاف کارروائی کی جائے۔ عدالت نے حکم دیا کہ موٹروے اور نیشنل ہائی وے پر لوڈ کا وزن کرنے لیے اسٹیشن قائم کئے جائیں۔ اسلام آباد ہائیکورٹ نے حکم دیا ہے کہ ایکسل لوڈ رولز 2000 پر مکمل طور پر عمل درآمد یقینی بنایا جائے۔