Thursday, March 28, 2024

وزارت مذہبی امور کے حج فارم میں ختم نبوت کا حلف نامہ موجود ہے ، پیر نور الحق قادری

وزارت مذہبی امور کے حج فارم میں ختم نبوت کا حلف نامہ موجود ہے ، پیر نور الحق قادری
February 28, 2020
 اسلام آباد (92 نیوز) وفاقی وزیر مذہبی امور پیر نور الحق قادری نے کہا وزارت مذہبی امور کے حج فارم میں ختم نبوت کا حلف نامہ موجود ہے۔ وفاقی وزیر مذہبی امور پیر نور الحق قادری نے وضاحتی ویڈیو بیان میں کہا بینکوں سے ملنے والا صرف ڈیٹا فارم ہے۔ عازم حج وہی کہلائے گا جو ختم نبوت کے حلف نامہ پر دستخط کرے گا۔ ختم نبوت پر ہمارا ایمان، عقیدہ حتمی و اٹل ہے، سوشل میڈیا پر پھیلائی جانے والی معلومات درست نہیں۔