Friday, April 26, 2024

وزارت مذہبی امور کی کوششیں رائیگاں !!! پوپلزئی نے آج روزہ رکھوا دیا !!! ملک بھر میں پہلا روزہ کل ہو گا

وزارت مذہبی امور کی کوششیں رائیگاں !!! پوپلزئی نے آج روزہ رکھوا دیا !!! ملک بھر میں پہلا روزہ کل ہو گا
June 18, 2015
کراچی / پشاور (92نیوز) چاند نظر نہیں آیا، پہلا روزہ جمعہ کو ہو گا۔ خیبرپختونخوا حکومت نے بھی مرکزی رویت ہلال کمیٹی کے فیصلے کی تائید کر دی۔ پشاور کی مسجد قاسم خان کے مفتی پوپلزئی نے ہر سال کی طرح اس سال پھر روزہ رکھوا دیا۔ سعودی عرب اور خلیجی ممالک میں آج پہلا روزہ رکھا جا رہا ہے جبکہ خانہ کعبہ میں ماہ صیام کی پہلی نماز تروایح بھی ادا کر دی گئی ہے۔ تفصیلات کے مطابق ملک بھرمیں رمضان المبارک کاچاندنظرنہیں آیا اس لئے پاکستان بھر میں پہلاروزہ کل بروزجمعہ کو رکھا جائے گا۔ پشاورمیں مسجدقاسم کے خطیب مفتی شہاب الدین پوپلزئی نے ہر سال کی طرح اس سال بھی آج جمعرات سے یکم رمضان کااعلان کر دیا ہے۔ وزیراوقاف خیبرپختونخوا حبیب الرحمان نے کےساتھ صوبے میں یکم رمضان کے آغاز کا اعلان کیا ہے۔ دریں اثنا ماہ صیام کاچاند دیکھنے کےلئے مرکزی رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس چیئرمین مفتی منیب الرحمان کی زیرصدارت کراچی میں ہوا جس میں زونل کمیٹی کے اراکین، مختلف مکاتب فکر کے علمائے کرام سمیت وزارت مذہبی امور، محکمہ موسمیات اورسپارکو کے نمائندوں نے شرکت کی۔ اجلاس میں انسانی آنکھ اور جدید دوربینوں کے ذ ریعے رمضان المبارک کا چاند دیکھنے کی کوشش کی گئی۔ مرکزی رویت ہلال کمیٹی کی معاونت کےلئے صوبائی اور زونل رویت ہلال کمیٹیوں کے اجلاس بھی ہوئے۔ مرکزی رویت ہلال کمیٹی کو ملک کے کسی بھی حصے سے شہاد ت موصول نہیں ہوئی جس کا مفتی منیب الرحمان نے میڈیا کے نمائندوں کی موجودگی میں باضابطہ اعلان کیا۔ جامع مسجد قاسم علی خان پشاور میں ہر سال کی طرح اس بار بھی مقامی رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس ہوا جس کی صدارت مفتی شہاب الدین پوپلزئی نے کی جنہوں نے بعض علاقوں سے چاند نظر آنے کی شہادت موصول ہونے پر آج بروز جمعرات پہلا روزہ رکھنے کا اعلان کیا۔ دوسری جانب خیبرپختونخوا کے وزیر اوقاف حبیب الرحمان پہلے ہی اعلان کر چکے ہیں کہ صوبے میں رمضان المبارک کا آغاز وفاق کے ساتھ ہی ہو گا۔ اس سلسلے میں کسی مقامی رویت ہلال کمیٹی کے فیصلے کو تسلیم نہیں کیا جائے گا۔