Wednesday, April 24, 2024

وزارت مذہبی امور نے مدرسہ ایجوکیشن بورڈ کو فعال بنانے کا فیصلہ کرلیا

وزارت مذہبی امور نے مدرسہ ایجوکیشن بورڈ کو فعال بنانے کا فیصلہ کرلیا
April 30, 2015
اسلام آباد(ویب ڈیسک)وزارت مذہبی امورنےمدرسہ ایجوکشن بورڈ کوفعال بنانے کا فیصلہ کرلیا ہے،ملک بھرسے پانچ سومدارس کا الحاق مدرسہ ایجوکشن بورڈ سے کیا جائے گا۔ تفصیلات کے مطابق وزارت مذہبی امورنے مدرسہ ایجوکشن بورڈ کا اکیڈمک اجلاس بلانے کا فیصلہ کرلیا ہے۔ اجلاس مئی کے پہلے ہفتے میں ہوگا جس میں مدرسہ ایجوکشن بورڈ کے ساتھ ملک بھرسے پانچ سو مدارس رجسٹرڈ کرنے کا فیصلہ کیا جائے گا۔ مدرسہ ایجوکشن بورڈ کے ساتھ مدارس کے الحاق کے بعد نرسری سے ایم اے تک کا نصاب مدرسہ ایجوکشن بورڈ فراہم کرے گا۔ مدرسہ ایجوکشن بورڈ کے ساتھ الحاق شدہ مدارس میں پڑھانے والے طلباء کو ہائیر ایجوکشن کے مساوی سرٹیفکیٹ کی ضرورت نہیں ہو گی۔ مدارس ایجوکشن بورڈ جیلوں میں قیدیوں کی اصلاح کیلئے نصاب پر بھی کام کرے گی۔ ذرائع کےمطابق مدرسہ ایجوکشن بورڈ کے ساتھ الحاق کی صورت میں مدارس کو مالی امداد اور نصاب کے حوالے سے تعاون بھی فراہم کیا جائے گا۔