Friday, March 29, 2024

وزارت مذہبی امور نے حج 2021 کی تیاریاں شروع کر دیں

وزارت مذہبی امور نے حج 2021 کی تیاریاں شروع کر دیں
January 13, 2021

اسلام آباد (92 نیوز) وزارت مذہبی امور نے حج 2021 کی تیاریاں شروع کر دیں ، وزیر مذہبی امور پیر نورالحق قادری نے کہا کہ کورونا وبا کے باعث رواں برس حج ایس او پیز کے تحت ہوگا، اخراجات بڑھنے کی وجہ سے حج مہنگا ہو سکتا ہے ، کورونا ویکیسن کےلئے وزارت مذہبی امور نے وزیر اعظم کو مراسلہ ارسال کردیا۔

حج 2021 کی تیاریاں شروع کر دی گئیں ، رواں سال حج مہنگا ہونے کا خدشہ پیدا ہوگیا،  وزیر مذہبی امور پیر نور الحق قادری نے 92 نیوز سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ حج ایس او پیز کے تحت ہوگا۔

وزیر مذہبی امور نے کہا کہ حج 2021 اور عمرہ زائرین سے متعلق سعودی عرب کی ہدایات مل چکی ہیں جس کے مطابق تمام حج اور عمرہ زائرین کو کورونا ویکیسین لگائی جائیں گی ۔

وزیر مذہبی امور نے بتایا کہ حج اور عمرہ زائرین کو کورونا ویکسین میں ترجیح دینے کےلئے وزیر اعظم اور وزارت صحت کو مراسلہ بھجوا دیا ہے۔