Sunday, September 8, 2024

وزارت مذہبی امور نے حج 2019 کیلئے تیاریاں شروع کر دیں

وزارت مذہبی امور نے حج 2019 کیلئے تیاریاں شروع کر دیں
December 1, 2018
اسلام آباد ( 92 نیوز ) وزارت مذہبی امور نے حج  2019 کیلئے تیاریاں شروع کر دیں ، حج فارم وصول کرنے کیلئے بنکوں سے پیشکشیں مانگ لیں جب کہ  عازمین حج کیلئے حفاظتی ویکسین خریدنے کا بھی فیصلہ کرلیا ۔ عازمین حج کیلئے حفاظتی ویکیسن خریدنے کا فیصلہ کرلیا، 12 دسمبر تک اہل کمپنیوں سے بولیاں طلب کی گئیں ۔   سیزنل انفلوالنزا اور سیکارائیڈ ویکسین کی 3لاکھ 70 ہزار خوارکیں خریدی جائیں گی۔ گردن توڑ بخار،موسمی بیماریوں سے بچاؤ کیلئے ویکیسن خریدی جائیں گی۔ وزارت مذہبی امور نے حج فارم وصول کرنے کیلئے تمام قومی بنکوں سے 13 سمبر تک پیشکشیں بھی مانگ لیں، بنکوں کی اہلیت کا معیار بھی جاری کردیا گیا، ملک بھر میں کم از کم 550 برانچیں رکھنے والے قومی بنک پیشکشیں دینے کی اہل ہوں گے ۔ حج فارم وصولی کیلئے بنک کا پاکستان کے ہر ضلع میں ہونا لازم قرار دے دیا گیا، اہل قومی بنکس کو عازمین حج کا پیسہ شریعہ اکاؤنٹ میں رکھنا ہوگا ۔ بنکیں قرعہ اندازی کے 7 روز میں 35 فیصد رقم وزارت کے اکاؤنٹ میں جمع کرانے کی پابند ہوں گے ،بینک برانچوں میں عازمین کی سہولت کیلئے حج سیل بنانے کی پابند ہوں گے۔