Tuesday, April 16, 2024

وزارت مذہبی امور نے اسلام آباد میں ایک وقت میں نماز کی ادائیگی کیلئے نماز کیلنڈر شائع کر دیا

وزارت مذہبی امور نے اسلام آباد میں ایک وقت میں نماز کی ادائیگی کیلئے نماز کیلنڈر شائع کر دیا
June 2, 2015
اسلام آباد (92نیوز) وزارت مذہبی امور نے اسلام آباد کی تمام مساجد کیلئے نماز کیلنڈر شائع کردیا، پورے سال کیلئے اذان اور نماز کے اوقات پر تمام مسالک سے مشاورت پر کیلنڈر کو ترتیب دیا گیا۔ وزارت مذہبی امور نے تمام مسالک کے علماءکے ساتھ طویل مشاور ت کے بعد اذان اور نماز کے اوقات کا کیلنڈر تیار کرکے شائع کیا۔ تمام مسالک کے علماءکی مشاورت سے تیار ہونے والے کیلنڈر پر پورے سال کیلئے اذان اورنماز کے اوقات پر اتفاق کر دیا گیا ہے۔ علماءسے مشاورت کے بعدسارا سال جمعہ کی اذان بارہ بج کر پینتالیس بجے جبکہ نماز ڈیڑھ بجے ہوگی جبکہ ماہ رمضان میں سحر اور افطار اسلام آباد میں سائرن پر ہوگی۔