Thursday, April 25, 2024

وزارت قانون نے نیب ترمیمی آرڈیننس کے بعد سہولیات دینے سے معذرت کر لی

وزارت قانون نے نیب ترمیمی آرڈیننس کے بعد سہولیات دینے سے معذرت کر لی
October 23, 2021 ویب ڈیسک

اسلام آباد (92 نیوز) وزارت قانون نے نئے نیب آرڈیننس آنے کے بعد نیب کو مزید سہولتیں دینے سے معذرت کر لی۔

ترمیمی آرڈیننس کے بعدعدالتی ٹرائل کی آڈیو، ویڈیو ریکارڈنگ کیلئے انتظامات بھی مکمل نہ ہو سکے۔

وزارت قانون نے ملک بھر کی احتساب عدالتوں کے ایڈمن ججز کو خط تحریر کیا ہے جس کے مطابق آڈیو ، ویڈیو ریکارڈنگ کیلئے ڈیوائسز کی خریداری کا عمل شروع ہو چکا ہے ۔ حکومت نے ٹرائل چلانے کیلئے ماڈرن ڈیوائسز چھ ماہ میں احتساب عدالتوں میں لگانی ہے ۔

خط میں کہا گیا ہے کہ ماڈرن ڈیوائسز کے ذریعے احتساب عدالتوں میں شواہد ریکارڈ کئے جانے ہے ۔ ماڈرن ڈیوائسز لگانے تک عدالتیں ٹرائل کاعمل نہ روکا جائے ۔ انصاف کے تقاضے پورے کرنے کیلئے پرانے سسٹم کے تحت شواہد ریکارڈ کرنے کاعمل جاری رکھا جائے۔

خط وفاقی سیکرٹری قانون کی منظوری سے جاری کیا گیا ہے۔