Saturday, April 20, 2024

وزارت صحت کی کورونا ہیلپ لائن 1166 کا نمبر شہریوں کے کسی کام نہ آیا

وزارت صحت کی کورونا ہیلپ لائن 1166 کا نمبر شہریوں کے کسی کام نہ آیا
April 2, 2020
اسلام آباد (92 نیوز) کورونا کے وار سے ہرشہری پریشان ہے۔ وزارت صحت کی جانب سے شہریوں کی رہنمائی کیلئے ہیلپ لائن تو بنادی گئی لیکن 1166 کا نمبر شہریوں کے کسی کام نہ آیا۔ پاکستان میں کورونا وائرس دن با دن زور پکڑنے لگا۔ شہری پریشان ہوئے تو حکومتی اقدامات بھی تیز کردیئے گئے۔ ملک میں پھیلتے وائرس کے پیش نظر قومی ادارہ صحت نے وزارت صحت کے بینر تلے ہیلپ لائن 1166 متعارف کرائی پھر اس کو ملک بھر میں فری کردیا۔ وفاقی حکومت نے دعویٰ کیا صحت کی معلومات ایک فون کال پر حاصل کی جاسکیں گی۔ اگر کورونا وائرس کی علامات ظاہر ہوتی ہے ہیلپ لائن 1166 پر کال کی جاسکتی ہے۔ رہنمائی ملے گی لیکن صرف مخصوص اوقات پر، مطلب اپ کو صبح 8 سے رات 12 تک اگر کورونا کی کوئی علامات ملتی ہیں تو رہنمائی لے سکیں گے لیکن رات بارہ سے صبح اٹھ تک اپ کو انتظار کرنا ہوگا۔ شہری کہتے ہیں کہ دنیا بھر میں ایمرجنسی ہیلپ لائن 24 گھنٹے کام کرتی ہیں لیکن یہ پہلی ہیلپ لائن ہے جس میں صرف اپ کو مخصوص اوقات میں ہی مدد ملتی ہے۔