Friday, March 29, 2024

وزارت سائنس کے ماتحت ادارہ پاکستان سائنس فاؤنڈیشن میں 50 سے زائد افسران اور ملازمین کی اکھاڑ پچھاڑ

وزارت سائنس کے ماتحت ادارہ پاکستان سائنس فاؤنڈیشن میں 50 سے زائد افسران اور ملازمین کی اکھاڑ پچھاڑ
September 22, 2021 ویب ڈیسک

اسلام آباد (92 نیوز) وزارت سائنس کے ماتحت ادارہ پاکستان سائنس فاؤنڈیشن میں 50 سے زائد افسران اور ملازمین کی اکھاڑ پچھاڑ ہو گئی۔ چیئرمین ڈاکٹر شاہد بیگ نے منظور نظر افسران کو کئی عہدوں کا چارج دے دیا۔

ڈی جی پاکستان میوزیم آف نیچرل ہسٹری وزیراعظم کی منظوری کے بغیر تبدیل ہوئے۔ چیئرمین ڈاکٹر شاہد بیگ نے منظور نظر افسران کو کئی عہدوں کا چارج دیدیا۔ ڈاکٹر صائمہ کو پاسٹک سے لا کر پی ایس ایف میں 7 سے زائد چارجز دیدیئے گئے۔ ڈاکٹر ثاقب ناصر کو پی اینڈ ڈی بھیج دیا گیا۔ میوزیم سے 2 خواتین افسران کو تبدیل کرکے ریسرچ سپورٹ میں لگا دیا گیا ہے۔

سینئر ترین افسر کو ہٹا کر جونیئر افسر اور ڈاکٹر خالد کو ڈی جی نیچرل ہسٹری میوزیم لگا دیا گیا۔ گریڈ اکیس کی پوسٹ پر ڈی جی کی تعیناتی کیلئے وزیراعظم کی منظوری تک نہیں لی گئی۔ پاکستان میوزیم نیچرل ہسٹری سے ڈاکٹر افضل کو پی ایس ایف ایڈمن انچارج لگا دیا گیا۔ جو گریڈ 17 میں ہونے کے باوجود گریڈ 20 کی پوسٹ کے اختیارات استعمال کر رہے ہیں۔

ملازمین نے وفاقی وزیر شبلی فراز اور سیکرٹری سائنس غیرقانونی تبادلوں کا نوٹس  لینے کا مطالبہ کیا ہے۔