Friday, April 26, 2024

وزارت ریلوے نے ٹرینوں کے کرایوں میں اضافہ کردیا

وزارت ریلوے نے ٹرینوں کے کرایوں میں اضافہ کردیا
October 26, 2021 ویب ڈیسک

کراچی (92 نیوز) وزارت ریلوے نے ٹرینوں کے کرایوں میں اضافہ کردیا۔

ترجمان ریلوے کے مطابق مسافر ٹرینوں کا کرایہ 10 فیصد اور فریٹ ٹرینوں کا کرایہ 5 فیصد بڑھایا گیا۔ کرایوں میں اضافہ پٹرولیم مصنوعات کی بڑھتی ہوئی قیمتوں کے پیش نظر کیا گیا۔

پاکستان ریلوے نے پٹرولیم مصنوعات کی بڑھتی ہوئی قیمتوں کے پیش نظرٹرینوں کے کرایے بڑھانے کے حوالے سے کمیٹی تشکیل دی تھی۔ کمیٹی نے 15 فیصد کرایے بڑھانے کی تجویز دی تھی۔