Monday, September 16, 2024

وزارت دفاع کا سابق صدر پرویزمشرف کو سکیورٹی دینے سے انکار

وزارت دفاع کا سابق صدر پرویزمشرف کو سکیورٹی دینے سے انکار
March 25, 2018

 اسلام آباد (92 نیوز) پرویز مشرف کی جانب سے وطن واپسی پر سکیورٹی فراہم کرنے کے حوالے سے وزارت دفاع کو خط لکھا گیا تھا جس کا وزارت دفاع نے تحریری جواب دے دیا ۔

 وزارت دفاع کے سیکشن آفیسر اختر ملک کی جانب سے پرویز مشرف کے دبئی کے موجودہ پتے پر لکھے گئے جوابی خط میں کہا گیا کہ پرویز مشرف کو سکیورٹی دینا وزارت دفاع کے دائرہ کار میں نہیں آتا ۔

 دوسری جانب پرویز مشرف کے وکیل اختر شاہ نے بھی وزارت دفاع کی جانب سے لکھے گئے خط کی تصدیق کی ۔ 

پرویز مشرف کے وکیل نے کہا کہ معاملہ خصوصی عدالت میں دوبارہ اٹھاؤں گا ۔ انہوں نے کہا کہ پرویز مشرف کی سکیورٹی کے لیے وزارت داخلہ پر اعتماد نہیں کر سکتے ۔ وزارت داخلہ نے ہی پرویز مشرف کے خلاف کیس بنایا ہے تو وہ پرویز مشرف کو سکیورٹی کیسے دے گی؟ ۔