Monday, May 6, 2024

وزارت داخلہ کے 3 افسران پر امریکی ویزا پابندیوں کی تصدیق ‏

وزارت داخلہ کے 3 افسران پر امریکی ویزا پابندیوں کی تصدیق ‏
May 14, 2019
اسلام آباد (92 نیوز)وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے وزارت داخلہ کے 3 افسران پر امریکی ویزا پابندیوں کی تصدیق کر دی۔ بھارتی وزیراعظم نریندر مودی کیلئے سوال اٹھایا کہ پاکستانی ریڈار نہ چلے تو دو طیارے گرائے،چلتے تو کیا ہوتا ؟، چینی شہریوں کے مبینہ اسکینڈل پر ان کا کہنا تھا قباحت اور پاک ،چین دوستی کیخلاف منفی عزائم سے بچنا چاہتے ہیں۔ وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے وزارت داخلہ کے 3 افسران پر امریکی ویزاپابندیوں کی تصدیق کر دی۔ امجد علی خان کی زیر صدارت قومی اسمبلی کی خارجہ امور کمیٹی کے اجلاس میں   وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے بتایا کہ27جون کومعاشی سفارتکاری پر سفراءاجلاس بلایا جا رہاہے۔ قطر کیساتھ پاکستانی باسمتی چاول پر پابندی کا معاملہ اٹھایا ہے۔ وزیر خارجہ نے وزارت داخلہ کے 3 افسران پر امریکی ویزا پابندیوں کی تصدیق کی اور کہا کہ  بیرون ممالک متعین سفراء کی مدت ملازمت کارکردگی سے مشروط کر دی۔ شاہ محمود قریشی نے کہا کہ وزارت خارجہ چینی باشندوں کی مبینہ جعلی شادیوں پر کہا معاملے کے حل کیلئے پاکستا ن اور چین رابطے میں ہیں ۔ سعودی عرب سے منشیات اور سنگین جرائم میں نہیں، معمولی جرائم میں قید پاکستانیوں کیلئے رعایت مانگی ہے ۔ انہوں نے کہا کہ  کویت کے 18مئی کے دورے میں محنت کشوں سمیت ویزا کی عدم فراہمی کا معاملہ اٹھایا جائیگا ،  امیر قطر جلد پاکستان آئیں گے۔ امریکہ ایران کشیدگی میں کسی کیمپ کا حصہ نہیں بنیں گے۔ایران ،پاکستان گیس پائپ لائن کی تکمیل میں ایران پر پابندیاں رکاوٹ ہیں تاہم ایران سے گفتگو جاری ہے ۔