Tuesday, April 23, 2024

وزارت داخلہ کی20ماہ کی کارکردگی رپورٹ جاری  

وزارت داخلہ کی20ماہ کی کارکردگی رپورٹ جاری  
March 30, 2015
اسلام آباد(ویب ڈیسک)وزارت داخلہ کی بیس ماہ کی کارکردگی رپورٹ جاری کردی گئی۔ رپورٹ میں بتایاگیا ہے کہ نیکٹا نے ملک میں دہشت گردی کے نو بڑے واقعات کی قبل از وقت نشاندہی اورہزاروں الرٹ  جاری کئے ۔ وزیر داخلہ کہتے ہیں  کہ سیاستدانوں سمیت کسی بھی شخص کے ٹیلی فون ٹیپ کرنے کا حکم نہیں دیا۔ چودھری نثار کی طرف سے جاری رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ گزشتہ بیس ماہ کے دوران نیکٹا نے چار ہزار سے زائد الرٹ اور سولہ سو پچاس  معلوماتی رپورٹس جاری کیں۔ نیکٹا نے بگرام جیل سے تینتالیس پاکستانیوں کی واپسی یقینی بنائی۔ رپورٹ کے مطابق سندھ رینجرز نے ٹارگٹ آپریشنز میں دو ہزار پانچ سو ستترمشتبہ افراد گرفتار کئے جن میں بارہ انتہائی مطلوب دہشت گرد، ایک سو چھیالیس ٹارگٹ کلر بھی شامل تھے ۔