Thursday, April 25, 2024

وزارت داخلہ کا نوازشریف کا نام ای سی ایل سے نکالنے کا فیصلہ ، ذرائع

وزارت داخلہ کا نوازشریف کا نام ای سی ایل سے نکالنے کا فیصلہ ، ذرائع
November 8, 2019
 لاہور (92 نیوز) وزارت داخلہ نے نوازشریف کا نام ای سی ایل سے نکالنے کا فیصلہ کر لیا۔ ذرائع کے مطابق نوازشریف کا نام ای سی ایل سے نکالنے کیلئے تمام قانونی پہلوں پر غور کیا جارہا ہے۔ نوازشریف کی فیملی کی درخواست میں آئندہ 48 گھنٹوں میں فیصلہ متوقع ہے۔ درخواست کےساتھ منسلک ڈاکٹروں کی رپورٹس کا بھی بغور جائزہ لیا جارہا ہے۔ نوازشریف کا نام ای سی ایل سے نکالنے کے لیے وزارت داخلہ کو درخواست موصول ہوئی تھی۔ درخواست نواز شریف کی فیملی کی جانب سے دی گئی تھی۔ ذرائع کے مطابق درخواست میں ڈاکٹروں کی نوازشریف سے متعلق میڈیکل رپورٹس اور بیرون ملک علاج کی تجاویز بھی شامل ہیں۔ درخواست میں بتایا گیا تھا کہ ڈاکٹروں کی نظر میں نوازشریف کا پاکستان میں علاج ممکن نہیں۔ بیرون ملک سفر پر عائد پابندیاں ختم کرکے العزیزیہ ریفرنس میں سزا یافتہ ملزم کو باہر جانے کی اجازت دی جائے۔