Monday, September 16, 2024

وزارت داخلہ کا لائسنس منسوخی کا نوٹیفیکشن معطل

وزارت داخلہ کا لائسنس منسوخی کا نوٹیفیکشن معطل
February 13, 2018

لاہور (92 نیوز) لاہور ہائیکورٹ نے وزارت داخلہ کی جانب سے جاری آٹومیٹک اسلحہ لائسنس منسوخی کا نوٹیفیکشن معطل کرتے ہوئے وفاقی حکومت اور دیگر فریقین سے جواب طلب کر لیا ۔
لاہور ہائیکورٹ میں ذاتی تحفظ کے لیے آٹومیٹک اسلحہ لائسنس منسوخ کرنے کے خلاف گیارہ درخواستوں پر سماعت ہوئی ۔
درخواستگزاروں کی جانب سے ایڈووکیٹ شمائل پراچہ عدالت میں پیش ہوئے ۔
درخواست گزار نے مؤقف اختیار کیا کہ وزارت داخلہ نے ذاتی تحفظ کے لیے آٹومیٹک لائسنس رکھنے والے شہریوں کے لائسنس منسوخ کر دئیے ۔ وزارت داخلہ کی جانب سے شہریوں کو ہدایت کی گئی ہے کہ ذاتی تحفظ کے لیے سیمی آٹومیٹک یا مینوئل اسلحہ رکھیں ۔ وزارت داخلہ نے اسلحہ ہولڈرز کو سنے بغیر لائسنس منسوخ کر دیا ۔
درخواستگزار نے استدعا کی کہ عدالت وزارت داخلہ کی جانب سے اسلحہ منسوخی کا نوٹیفیکشن کالعدم قرار دے ۔
عدالت نے وزارت داخلہ کی جانب سے جاری لائسنس منسوخی کا نوٹیفیکشن معطل کرتے ہوئے وفاقی حکومت اور دیگرفریقین سے جواب طلب کر لیا ۔