Wednesday, April 24, 2024

وزارت داخلہ کا تمام غیرملکی افراد کے ویزہ میں 30 اپریل تک توسیع کا اعلان

وزارت داخلہ کا تمام غیرملکی افراد کے ویزہ میں 30 اپریل تک توسیع کا اعلان
April 8, 2020
 اسلام آباد (92 نیوز) وزارت داخلہ نے تمام غیرملکی افراد کے ویزہ میں 30 اپریل تک توسیع کا اعلان کر دیا۔ وزارت داخلہ کا کہنا ہے فیصلہ لوگوں کے وسیع تر مفاد کو مدنظر رکھ کر کیا گیا ہے۔ احکامات اور تفصیلات نادرا کی ویب سائٹ پر بھی میسر کر دی جائیں گی۔ وزارت داخلہ کا کہنا ہے امید ہے کہ تمام متعلقہ افراد کو کسی قسم کی مشکل کا سامنا نہیں ہو گا۔