Thursday, May 9, 2024

وزارت داخلہ کا تمام بارڈرز کو دو ہفتے مزید بند رکھنے کا اعلان

وزارت داخلہ کا تمام بارڈرز کو دو ہفتے مزید بند رکھنے کا اعلان
April 13, 2020

اسلام آباد ( 92 نیوز) وزارت داخلہ کا تمام بارڈرز کو دو ہفتے مزید بند رکھنے کا اعلان کر دیا ، بارڈر بند رکھنے کا فیصلہ کورونا پھیلاؤ کو روکنے کیلئے کیا گیا ۔

کورونا کے پھیلاؤ کے خدشات پر ٹرینوں کی بندش میں مزید توسیع کا امکان ہے ، توسیع رمضان کے آخر تک ہوسکتی ہے ،فیصلہ وزیراعظم کی اجازت سے مشروط ہوگا۔

ادھر آزادکشمیر حکومت نے لاک ڈاؤن میں اکیس اپریل تک توسیع کردی ۔