Thursday, April 25, 2024

وزارت داخلہ کا بی بی سی رپورٹ پر تحقیقات شروع کرنے پر غور، مشترکہ تحقیقاتی ٹیم تشکیل دیئے جانے کا امکان

وزارت داخلہ کا بی بی سی رپورٹ پر تحقیقات شروع کرنے پر غور، مشترکہ تحقیقاتی ٹیم تشکیل دیئے جانے کا امکان
June 25, 2015
اسلام آباد (نائنٹی ٹو نیوز) وزارت داخلہ کا بی بی سی کی ایم کیو ایم بارے رپورٹ پر تحقیقات شروع کرنے پر غور کیا جا رہا ہے۔ آئندہ چوبیس گھنٹوں میں تحقیقات کا ٹاسک سونپا جا سکتا ہے۔ ذرائع کے مطابق رینجرز اور ایف آئی اے سے معاملے کی تحقیقات کروائے جانے کا امکان ہے۔ بھارت سے معاونت کے اور تربیت حاصل کرنے کے الزامات کی الگ سے تحقیقات کی جائیں گی جبکہ معاملے کی شفاف تحقیقات کے لیے مشترکہ تحقیقاتی ٹیم تشکیل دیئے جانے کا بھی امکان ہے۔ آئندہ چوبیس گھنٹوں میں تحقیقات کا ٹاسک سونپا جا سکتا ہے۔ ذرائع نے مزید بتایا کہ وزارت داخلہ کی جانب سے ہدایات ملتے ہی تحقیقات کا آغاز کر دیا جائے گا۔ بی بی سی کی رپورٹ کے بعد صورت حال کا جائزہ لینے کے لیے وزیر داخلہ چوہدری نثار وزیراعظم کے ساتھ مکمل رابطے میں ہیں۔