Monday, September 16, 2024

وزارت داخلہ کا ایان علی کا نام ای سی ایل سے نکالنے سے انکار

وزارت داخلہ کا ایان علی کا نام ای سی ایل سے نکالنے سے انکار
April 16, 2016
اسلام آباد(92نیوز)ڈالرگرل کی امیدوں پرایک بارپھرپانی پھرگیا،وفاقی وزارت داخلہ نےایان علی کانام ای سی ایل سے نکالنے کی درخواست مستردکردی، اورجس جہاز کی ٹکٹ ایان کے پاس تھی،وہ اڑان بھرگیا۔ تفصیلات کےمطابق  ڈالرگرل کی امیدوں پرپانی پھرگیا عدالتی فرمان پربھی نہ بھرسکی اڑان۔ کیونکہ وزیرداخلہ نےجاری نہیں کیافرمان۔ جی ہاں ایان کانام ای سی ایل سےنکالنےکی درخواست مستردکردی گئی۔ ذرائع کےمطابق ایان علی کووفاقی وزیرداخلہ چوہدری نثارکی وطن واپسی کاانتظارکرنا ہوگا۔ ایان نےبہت کیاانتظار، لیکن سب کچھ ہوگیابےکار ،وزارت داخلہ کےفرمان نےسارےارمان خاک میں ملادیے ایان علی کوپی آئی اےکی پروازپی کے213 سےدبئی جاناتھا  لیکن وہ وعدہ ہی کیا جووفا ہوجائے ایان کابیرون ملک جانےکا خواب خواب ہی ثابت ہوا۔ ایان علی کےوکیل نےوزارت داخلہ کوخط لکھا تھاکہ اگرایان علی دبئی نہ گئیں توانہیں فوٹوسیشنز اور ریکارڈنگز مکمل نہ ہونےکی مدمیں اشتہاری کمپنیوں کوایک کروڑ ڈالرہرجانہ اداکرنا پڑےگا۔