Friday, April 26, 2024

وزارت داخلہ نے کیپٹن صفدر کا نام بلیک لسٹ میں ڈال دیا

وزارت داخلہ نے کیپٹن صفدر کا نام بلیک لسٹ میں ڈال دیا
July 7, 2018
اسلام آباد (92 نیوز) کیپٹن صفدر کے ملک سے فرار ہونے کے خدشے  کے پیش نظر وزارت داخلہ نے نیب کی سفارش پر کیپٹن صفدر کا نام بلیک لسٹ میں ڈال دیا ۔ نیب نے تیسری مرتبہ نواز شریف، مریم نواز اور کیپٹن صفدر کا نام ای سی ایل میں ڈالنے کی درخواست کر دی۔ دوسری جانب حکومت نے شریف خاندان کی جائیداد قرقی سے متعلق فیصلے پر انٹر پول اور برطانوی حکومت سے مشاورت شروع کر دی ہے۔ ادھر ڈی آئی جی ہزارہ  عالم شنواری  نے کہا کہ کیپٹن ریٹائرڈ  صفدر کی گرفتاری کیلئے تحریری احکامات مو صول نہیں ہوئے۔ ڈی آئی جی ہزارہ نے کہا تحریری احکامات موصول ہوتے ہی گرفتاری عمل میں لائی جائے گی۔ قانونی ماہرین کے مطابق شریف فیملی کو دس دن میں پاکستان واپس آ کر گرفتاری دینا ہو گی ورنہ ریلیف ملنا مشکل ہے۔