Wednesday, May 8, 2024

وزارت داخلہ نے ٹی ایل پی کو کالعدم قرار دے دیا

وزارت داخلہ نے ٹی ایل پی کو کالعدم قرار دے دیا
April 15, 2021

اسلام آباد (92 نیوز) وفاقی وزارت داخلہ نے انسداد دہشتگردی ایکٹ 1997 کے تحت تحریک لبیک پاکستان کو کالعدم قرار دے دیا،نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا۔

نوٹیفکیشن میں کہا گیا کہ  تحریک لبیک پاکستان دہشت گرد کارروائیوں سمیت عام شہریوں اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کے جان ومال کو نقصان پہنچا رہی تھی، کالعدم قرار دی جانے والی جماعت دہشت گرد کارروائیوں اور شہریوں میں  خوف و ہراس پھیلانے کا باعث بن رہی تھی ۔

نوٹیفکیشن میں مزید کہا گیا کہ فاقی کابینہ کی منظوری کے بعد دہشت گردی ایکٹ کے سیکشن 11b(1) کے تحت تحریک لبیک پاکستان کو کالعدم قرار دیا گیا ۔