Thursday, April 18, 2024

وزارت داخلہ نے نیشنل ایکشن پلان کےحوالے سے رپورٹ سپریم کورٹ میں  جمع کرادی

وزارت داخلہ نے نیشنل ایکشن پلان کےحوالے سے رپورٹ سپریم کورٹ میں  جمع کرادی
July 16, 2015
اسلام آباد(92نیوز)وزارت داخلہ نے نیشنل ایکشن پلان کے حوالے سے رپورٹ سپریم کورٹ میں جمع کرادی ہے ۔ تفصیلات کے مطابق وزارت داخلہ کی جانب سے جمع کرائی گئی رپورٹ  میں ملک میں موجود این جی اوز اور بین الاقوامی اداروں کے حوالے سے تفصیلات دی گئی ہیں۔ رپورٹ میں وزارت داخلہ کا کہنا تھا کہ این جی اوز اور بین الاقوامی اداروں کا مفصل ڈیٹا بھی تیار کیا جارہا ہے۔ملک بھر میں این جی اوز کے حوالے سے یکساں پالیسی ترتیب دی جارہی ہے۔وزارت داخلہ کے پاس رجسٹر کرانے کے لیے ڈیڈ لائن دے دی گئی ہے۔ عالمی ادراوں کی سرگرمیوں پر نظر رکھنے کے لیے وزیر اعظم نے اعلی سطحی کمیٹی قائم کردی ہے۔وزارت داخلہ نے نیکٹکا کے بجٹ کی دستاویزات بھی رپورٹ کے ساتھ جمع کروادیں۔ وزارت داخلہ کی جانب سے جمع کرائی گئی رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ اسلام آباد میں1400 این جی اوز اور انکا ڈیٹا مرتب کرلیا گیا ہے۔اسلام آباد کی 35 این جی اوز کی آڈٹ رپورٹ سیکیورٹی اینڈ ایکسچینج میں جمع کروادی گئی ہیں۔ 1427 دینی مدارس کو فنڈنگ  کی تفصیلات دینے کے حوالے سے نوٹسزجاری کردیئے گئے۔ہیں.