Thursday, May 9, 2024

وزارت داخلہ نے فیوچر پراجیکٹ اسٹریٹجی پیپر تیار کرلیا

وزارت داخلہ نے فیوچر پراجیکٹ اسٹریٹجی پیپر تیار کرلیا
February 10, 2020
اسلام آباد (92 نیوز) وزارت داخلہ نے فیوچر پراجیکٹ اسٹریٹجی پیپر تیار کرلیا۔ آئندہ مالی سال میں 41 ارب روپے کے 112 نئے ترقیاتی منصوبے شامل ہیں۔ فیوچر پراجیکٹ میں 3 سال بعد سگنل فری اسلام آباد ایکسپریس وے منصوبہ بھی شامل کرلیا گیا۔ منصوبے کیلئے 20 کروڑ روپے منظور کرنے کی تجویز دی گئی ہے۔ وزارت داخلہ ، فیوچر پراجیکٹ اسٹریٹجی پیپر ، تیار ، اسلام آباد ، 92 نیوز کفایت شعاری مہم کے باوجود سینٹ ہال کی تزین وآرائش اور منصوبے کے لیے ایک کروڑ ستر لاکھ روپے خرچ کرنے کی تجویز دیدی۔ نیشنل سائبر ٹیررازم سکیورٹی ایجنسی کے قیام پرعملدرآمد بھی شامل ہے، منصوبے کے لیے دس کروڑ مختص کرنے کی تجویز دی گئی۔ نیشنل فرانزک سائنس ایجنسی اور اسلام آباد فرانزک لیبارٹری  کے لیے 28 کروڑ پچاس لاکھ، اسلام آباد ماڈل جیل منصوبہ کے لیے 1ارب 20کروڑ روپے مختص کرنے کی تجویزبھی دی گئی۔ سول آرمڈ فورسز کے 74 دیگر ماتحت اداروں کے 49 نئے ترقیاتی منصوبے اسٹرٹیجی پیپر کا حصہ ہیں، ایف سی بلوچستان کے 12، ایف سی خیبر پختونخوا کے 18، پنجاب رینجرز کے 15، سندھ رینجرزکے 7 نئے منصوبے اسٹرٹیجی کا حصہ ہیں۔ فرنٹیئر کانسٹیبلری کے 4، ایف آئی اے کے 5 منصوبوں کے لیے فنڈز بھی رکھنے کی تجویز دی گئی، میٹرو پولیٹن اسلام آباد کے 32 منصوبوں کے لیے بھی ایک ارب ساٹھ کروڑ رکھنے کی تجویزشامل ہے۔