Thursday, March 28, 2024

وزارت داخلہ نے سنتھیا رچی کی ویزہ مدت میں توسیع کی درخواست مسترد کر دی

وزارت داخلہ نے سنتھیا رچی کی ویزہ مدت میں توسیع کی درخواست مسترد کر دی
September 2, 2020
 اسلام آباد (92 نیوز) وزارت داخلہ نے سنتھیا رچی کی ویزہ مدت میں توسیع کی درخواست مسترد کر دی۔ امریکی شہری سنتھیا رچی کو 15 روز کے اندر پاکستان چھوڑنے کے احکامات جاری کر دیئے۔ جسٹس آف پیس نے پانچ اگست کو مقدمہ اندراج کی درخواست مسترد کی تھی ۔ چیف جسٹس اطہر من اللہ نے چھ صفحات پر مشتمل تحریری فیصلہ جاری کر دیا ۔ تحریری فیصلے میں کہا گیا جسٹس آف پیس نے پانچ اگست کے فیصلے میں اختیارات سے تجاوز کیا، عدالت نے آرڈر پاس کرتے وقت قانون اور سپریم کورٹ کے فیصلوں کو مدنظر نہیں رکھا۔ رحمان ملک کے خلاف مقدمہ اندراج کی درخواست مسترد کرنے  کا فیصلہ کالعدم قرار دیا جاتا ہے۔ سنتھیا ڈی رچی کی رحمان ملک کے خلاف مقدمہ اندراج کی درخواست کو زیر التواء تصور کیا جائے۔ فیصلے میں سیشن جج کو سنتھیا رچی کی درخواست پر سماعت کے لیے معاملہ جسٹس آف پیس کو بھجوانے کی ہدایت کر دی گئی۔ پانچ اگست کا فیصلہ سنانے والے جج کے پاس کیس دوبارہ نہ بھیجا جائے۔ فریقین کو سن کر تین ہفتوں میں مقدمہ اندراج کی درخواست پر فیصلہ کیا جائے۔