Thursday, April 18, 2024

وزارت داخلہ نے داعش کا نام کالعدم تنظیموں کی فہرست میں شامل کر لیا

وزارت داخلہ نے داعش کا نام کالعدم تنظیموں کی فہرست میں شامل کر لیا
December 18, 2015
  اسلام آباد(92نیوز)وزارت داخلہ نے داعش کا نام بھی کالعدم تنظیموں کی فہرست میں شامل کر لیا اکسٹھ تنظیموں کی فہرست سینٹ میں پیش کردی رواں سال دہشتگردی کےایک ہزار ایک سو تیرہ واقعات پیش آئےجس میں چھے سو سینتیس دہشتگرد مارے گئے۔ تفصیلات کےمطابق وزارت داخلہ نے  61 کالعدم تنظمیوں کی فہرست ایوان میں پیش کردی جس کے مطابق   داعش، لشکر جھنگوی،سپاہ محمد،جیش محمد۔لشکر طیبہ سپاہ صحابہ تحریک اسلامی،القاعدہ ملت اسلامیہ پاکستان،خدام الاسلام اور جماعت الاانصار شامل ہیں۔کالعدم جماعتوں کی فہرست میں حزب التحریر،بلوچستان لبریشن آرمی بلوچستان ریپبلکن آرمی،بلوچستان لبریشن فرنٹ بلوچستان لبریشن یونائٹیڈ فرنٹ بھی شامل ہیں جماعت الدعوہ کا نام انڈر ابزرویشن جماعتوں کی فہرست میں ہے جبکہ وزارت داخلہ کی جانب سے این آر او کے تحت دی گئی معافی کی لسٹ کا جواب نہیں دیا گیا۔ وزارت داخلہ کی جانب سے سینیٹ میں جمع کرائے گئے تحریری جواب میں کہا گیا ہے کہ پاکستان افغانستان سے دہشتگردوں اور ناپسندیدہ افراد کے روکنے کے لیے اقدامات کررہی ہے پاک افغان سرحدوں کے ساتھ مشکوک شرپسندوں کے خلاف انٹیلی جنس کی بنیاد پر آپریشن کیا جاتا ہے پاک افغان سرحدپر 453 کلو میٹر پر رکاوٹیں تعمیر کی گئی ہیں،تحریری جواب میں وزارت داخلہ کا کہنا ہے کہ اہم کراسنگ سائیڈ پر سرچ لائیٹیں لگا دی گئی ہیں گزشتہ دو سالوں میں اسلام آباد میں چوری کے 1177 اور ڈکیتی کے 96 واقعات پیش آئے وزارت داخلہ کا کہنا تھا کہ  رواں سال دہشتگردی کے 1113 واقعات    پیش آئے,جس میں 637 دہشتگرد مارے گئےرواں سال گلگت بلتستان اور چاروں صوبوں سے 710 دہشتگرد پکڑے گئے۔