Monday, September 16, 2024

وزارت داخلہ نیب کے خط پر عملدرآمد کرے، خورشید شاہ

وزارت داخلہ نیب کے خط پر عملدرآمد کرے، خورشید شاہ
February 14, 2018

اسلام آباد ( 92 نیوز ) نیب کی جانب سے نواز شریف، مریم نواز کیپٹن (ر) صفدر کا نام ای سی ایل میں ڈالنے کیلئے وزارت داخلہ کوسفارش کے معاملے پر اپوزیشن لیڈر قومی اسمبلی خورشید شاہ نے کہا ہے کہ وزارت داخلہ نیب کے خط پر عملدرآمد کرے ۔

خورشید شاہ نے کہا گیا کہ اگر نیب نے عمل نہ کیا تو شرجیل میمن کو آزاد کرنا پڑے گا اور نام ای سی ایل سے ہٹانا پڑے گا، سب کے ساتھ برابر سلوک کیا جانا چاہیے۔

اپوزیشن لیڈر نے مزید کہا کہ میاں صاحب نے سمجھا معاملہ عدالت میں جانے سے لمبا چلے گا تو فائدہ ہوگا ۔