Saturday, April 27, 2024

وزارت داخلہ میں ایف اے ٹی ایف سیل تشکیل دے دیا گیا

وزارت داخلہ میں ایف اے ٹی ایف سیل تشکیل دے دیا گیا
October 29, 2019
 لاہور (92 نیوز) وزارت داخلہ میں ایف اے ٹی ایف سیل تشکیل دے دیا گیا۔ سیل میں نیکٹا کے تین افسر شامل ہیں ۔ وزارت داخلہ سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق ایف اے ٹی ایف سیل ایف آئی اے ہیڈ کوارٹر میں قائم کیا گیا جس میں ایف آئی اے کے تین افسران کو شامل کیا گیا ہے ۔ نوٹیفکیشن کے مطابق تینوں افسران ایف اے ٹی ایف کے ساتھ براہ راست رابطے میں رہیں گے جبکہ فیٹف سیل ایف ائی اے کے تمام زونل دفاتر سے معلومات حاصل کرے گا۔ نوٹیفکیشن کے مطابق ایف اے ٹی ایف سیل کی ٹیم میں ایف آئی اے کے 11 افسران بھی شامل کیے گئے ہیں ۔ ایف آئی اے کے مختلف زونل دفاتر سے 11 افسران کو شامل کیا گیا ہے جبکہ ایف اے ٹی ایف سیل فیٹف ایکشن پلان کے تحت کام کرے گا ۔